عمران خان کا ڈرامہ اب ڈراپ سین کی طرف جارہا ہے: احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ عمران خان کا ڈرامہ اب ڈراپ سین کی طرف جارہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہوں گے جنہیں عوام منتخب ایوان کےذریعے برطرف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی عوام کےساتھ دھوکاکیا، انہوں نے بدترین گورننس دی، بدترین مہنگائی اور رشوت کابازارگرم کیا، جھوٹے مقدمات، چور اور ڈاکوکہنےکے سوا عمران خان کے پاس کچھ نہیں تھا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ انشااللہ اب یہ ڈرامہ ڈراپ سین کی طرف جارہا ہے، جب قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی توعمران نیازی کوعبرتناک شکست ہوگی۔

دوسری جانب سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن قومی میثاق تشکیل دے رہی ہے، قومی میثاق محرومیوں کےخاتمےکی بنیادہوگا، تمام طبقات کےحقوق،صوبائی خودمختاری کویقینی بنایاجائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں