لاہور : آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہپ انجری کا شکار مچل مارش کی تکلیف میں بہتری نہیں آسکی جس کے باعث آل راؤنڈر ٹیم سے الگ ہوگئےہیں اور وہ آج ہی وطن واپسی کے لیے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔
مچل مارش پہلے ون ڈے سے قبل ہپ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے سبب وہ گزشتہ روز پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بھی شریک نہ ہوسکے تھے۔
دوسری جانب آسٹریلوی بیٹر میتھیو رنشا لاہور پہنچ گئے ہیں، لاہو رآمد پر ان کا پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کہنی میں درد جب کہ ایشٹن اگر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔