پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخابی عمل، اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیےآج ہونے ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن شیڈول جاری کیا جائے گا جب کہ ووٹنگ اتوار کوہونے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے گورنر پنجاب نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ہدایت جاری کیں۔

آج اسپیکر الیکشن شیڈول کا اعلان کریں گے جس کےبعد شیڈول کے مطابق امیدوار خود یا ان کے تجویز اور تائید کنندہ کاغذات نامزدگی حاصل کرکے شام 5 بجے سے پہلے جمع کراسکتے ہیں، اس کے بعد اسکروٹنی کا عمل ہوگا اور اسپیکر اگلے روز یا اور کسی دن ووٹنگ کا اعلان کرے گا۔

پرویز الٰہی چونکہ خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اس لیے وہ ڈپٹی اسپیکر کو عمل پورا کرنے کے لیے فرائض ادا کرنے کا کہیں گے یا الیکشن شیڈول کا خود اعلان کرکے ڈپٹی اسپیکر کو ذمہ داری سونپ دیں گے۔

اس حوالے سے رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا کہ یہاں قانون خاموش ہے کہ اسپیکر خود فرائض انجام دے سکتا ہے یا نہیں لیکن ایسے موقع پر اسپیکر یہ ذمہ داری ڈپٹی اسپیکر کو دے دیتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں