امریکا کے نقاد وزیراعظم عمران خان امریکی دورے پر مختلف نظر آئے تھے

امریکا اور امریکی پالیسیوں کے نقاد وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ امریکا میں مختلف نظر آئے تھے۔

تقریروں میں عمران نے ہمیشہ ڈالرز کے بدلے افغان جنگ اور نائن الیون کے بعد کی لڑائی میں شرکت پر تنقید کی، ہمیشہ امریکی امداد پر انحصار کی پالیسی کی دھجیاں اڑائیں۔

وزیراعظم جب امریکا گئے تو ٹرمپ کےسامنے یکسر مختلف نظر آئے، نہ کوئی شکوہ کیا، نہ آواز اٹھائی، بس ٹرمپ کی ہاں میں ہاں ملائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا ہمیشہ سے پاکستان کے لیے اہم رہا ہے، قیام پاکستان سے ہی دونوں ملکوں میں شراکت داری جاری ہے، افغانستان پر روسی حملے اور نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکا کے اتحادی کی حیثیت سے فرنٹ لائن پر لڑائی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں