اداکار کنور ارسلان کے والد انتقال کرگئے

پاکستانی اداکار کنور ارسلان کے والد انتقال کرگئے۔

انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو افسوسناک خبر کی اطلاع دی۔

انہوں نے لکھا کہ آج میں نے اپنے مینٹور، بہترین دوست والد کو کھودیا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے والد کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ ان کےدرجات بلند کرے اور ان کی تمام منزلیں آسان کرے، آمین۔

اپنا تبصرہ بھیجیں