سابق کپتان یونس خان کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کی افغانستان کرکٹ ٹیم میں بطور کوچ کام کرنے کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔

افغان کرکٹ بورڈ نے یونس خان اور سابق فاسٹ بولر عمر گل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو دورہ یو اے ای کے لیے بطور کوچنگ کنسلٹنٹ شامل کیے جانے کی تصدیق کی۔

افغان کرکٹ بورڈ کاکہنا ہےکہ افغانستان ٹیم کے دورہ یو اے ای کیلئے یونس خان کو بطور بیٹنگ اور عمر گل کو بطور بولنگ کنسلٹنٹ شامل کیا گیا ہے۔

یونس خان نے افغان ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی دیرینہ خواہش قرار دیا۔

یونس خان نے کہا کہ بطور کوچ کے لیے افغانستان بورڈ سے 2011 سے بات چیت جاری ہے، مجھے اب لگتا ہے کہ یواے ای کیمپ افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کیلئے بہترین وقت ہے جس دوران آنے والے ٹیلنٹ کو مزید قریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔

دوسری جا نب یونس خان کو نیا عہدہ ملنے پر قومی و افغان کھلاڑی مبارکباد دے رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں