ویڈیو: گیم شو کے دوران ثناء جاوید کے منہ پر وزنی بیگ گرگیا

معروف اداکارہ ثناء جاوید کے منہ پر گیم شو کے دوران بیگ گر گیا۔

ثناء جاوید نجی ٹی وی کے گیم شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے ٹیم کی کپتان کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیے۔

دوران شو ثناء کی ٹیم گیم کھیلنے میں مصروف تھی جس میں اداکارہ بھی پیش پیش تھیں تاہم انہیں بیگ کیچ کرنا تھے مگر ثناء اپنی طرف آنے والے بیگ سے لاعلم تھیں اور اسے کیچ نہ کر پائیں جس کے باعث بھاری بھرکم بیگ ان کے منہ پر آگرا۔

اداکارہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس پر صارفین تبصرے پیش کررہے ہیں تاہم واقعے میں ثناء چوٹ لگنے سے بال بال بچ گئیں۔

یاد رہے کہ ثناء جاوید گزشتہ ماہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، شوبز سے منسلک معروف اداکاروں، ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹس نے اداکارہ پر الزام عائد کیا تھا کہ شوٹنگ کے سیٹس پر ثناء کا رویہ انتہائی نامناسب ہوتا ہے۔

بعد ازاں اداکارہ نے ان تمام الزامات کی تردید کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں