مولانا طارق جمیل کا موتیا کا آپریشن، کالا چشمہ پہنے لیکچر دینے کی تصاویر وائرل

پاکستان کے معروف اسکالر مولانا طارق جمیل کی آنکھ کا آپریشن ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل نے کالا چشمہ پہنے لیکچر دیتے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے چاہنے والوں کو آنکھ کے آپریشن کی اطلاع دی۔

تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو کالا چشمہ پہنے لیکچر دیتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سامعین بھی ان کا لیکچر سنتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر کے ساتھ مولانا طارق جمیل نے پوسٹ بھی کی، جس میں درج تھا کہ دائیں آنکھ میں موتیا کے باعث آپریشن ہوا ہے جس کے باعث مجھے کالا چشمہ لگانا پڑا۔

طارق جمیل نے چشمہ کے ساتھ لیکچر دینے کی وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ رمضان میں جاری سیریز ’ پیغام قرآن ‘ نے مجھے آرام کرنے نہیں دیا لہٰذا میں دنیا بھر کے طلباء اور عوام کے لیے لیکچر دینے آیا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں