لاہور: (ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ان کے پاس 200سے زائد ارکان ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ چوہدری شجاعت کیلئے عزت اور احترام ہے، پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے پنجاب میں آئینی بحران پیداکرناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی وجہ کے ملتوی کیا گیاتھا، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب فوری ہونا آئینی ضرورت ہے۔
عطار تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ساتھ 200سے زائد ارکان ہیں، کل گورنر ہاؤس میں ہوئی میٹنگ میں ان کے 146ارکان موجود تھے، پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھو دینے پر یہ لوگ بہانے سے اجلاس ملتوی کرنا چاہتے ہیں، یہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن ہے ضلع کونسل گجرات کانہیں ۔
اتحادی جماعتوں کے 199 ارکان اس وقت ہوٹل میں مقیم ہیں: طاہر خلیل
دوسری جانب (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی طاہر خلیل نے کہا کہ اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے 199 ارکان اس وقت ہوٹل میں مقیم ہیں، ہمیں آج شام اسمبلی اجلاس بلانے کا پتا چل گیا ہے، ہم لوگ سہ پہر 3 بجے اکٹھے پنجاب اسمبلی جائیں گے اور اسمبلی اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے۔
طاہر خلیل کا کہناتھا کہ ہمارے امیدوار حمزہ شہباز بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔