آسٹریلوی کھلاڑی دو گروپس میں آج پاکستان سے روانہ ہوں گے

آسٹریلیا کے وائٹ بال اسکواڈ کے ارکان دو گروپس میں پاکستان سے روانہ ہوں گے۔

پہلا گروپ کچھ دیر بعد لاہور سے روانہ ہو گا جب کہ دوسرا بڑا گروپ سہ پہر میں روانہ ہو گا۔

کپتان ایرون فنچ ، شون ایبٹ، جیسن بحرنڈورف اور مارکوس اسٹونئس کچھ دیر میں براستہ دبئی ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔

مارنوس لبو شین دبئی سے لندن جائیں گے، اسکواڈ کے بقیہ ارکان سہ پہر کو براستہ دوحا اپنی منزل کے لیے روانہ ہوں گے۔

مارنوس لبوشین کا دورہ پاکستان سے متعلق کہنا ہے کہ میرے دورے کا اختتام اچھا ہوا، میں نے ٹی ٹوئنٹی ڈبیو گزشتہ رات کیا۔

انہوں نے کہا کہ آخری میچ میں جیت ملی، اس کی اور زیادہ خوشی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنی آخری صبح میں نے اٹھ کر کافی کو بہت انجوائے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں