پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیے جانے سے متعلق ڈپٹی اسپیکر اور (ق) لیگ کے متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمدمزاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا اور وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب بھی آج ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نےگزشتہ روزسپریم کورٹ کویقین دہانی کرائی تھی، وکلا سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب (ق) لیگ کا کہنا ہےکہ پنجاب اسمبلی کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا لہٰذا اجلاس آج نہیں ہوسکتا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سادہ آرڈر نہیں مانتے، یہ غیر قانونی ہے، گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا تو ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔