یوکرینی صدر کا روس کو فوری سلامتی کونسل سے نکالنےکا مطالبہ

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے اقوام متحدہ سے روس کو فوری طور پر سلامتی کونسل سے باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ یوکرین میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیاجارہاہے۔

زیلینسکی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس جارح ملک ہے اسے سلامتی کونسل میں نہیں ہوناچاہیے۔

دوسری جانب اسپین روس کے 25 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنےکا فیصلہ کرچکا ہے، یہی نہیں فرانس،جرمنی اور سوئیڈن بھی روس کے متعدد سفارت کاروں کو ملک بدر کرچکے ہیں۔

ادھر روس نے ملک بدری کے مطالبے کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ اقدام تنگ نظری ہے ، روس بھی جوابی اقدامات کرےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں