جمائما کے دوسرے بھائی کی عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے سابق وزیراعظم کے اقتدار سے ہٹنے کے بعد ان کے حوالےسے بڑی پیشگوئی کی ہے۔

جمائمہ کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کے بعد اب ان کے دوسرے بھائی برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں رات گئے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ اور اس کی کامیابی پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان میں گزشتہ رات کے واقعات دیکھ کر دکھ ہوا، عمران خان ایک اچھے اور مہذب آدمی ہیں، وہ عالمی سطح پر سب سے کم کرپٹ سیاستدانوں میں سے ایک ہیں’۔

زیک نے پیشگوئی کی کہ ‘مجھے کوئی شک نہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے واپس آئیں گے’۔

یاد رہے کہ عمران خان نے 1995 میں جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی کی تھی تاہم عمران خان کے منصب سے سے فراغت کے حوالے سے تاحال جمائما کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں