تحریک انصاف نے وزیراعظم کے انتخاب کے سلسلے میں اپنے اراکین کو خط لکھ دیا۔
تحریک انصاف کے اراکین کو خط پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں اراکین کو نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
خط میں کہا گیا ہےکہ تمام اراکین قومی اسمبلی وزیراعظم کے الیکشن کے دوران ایوان میں حاضر رہیں گے۔
خط میں پی ٹی آئی اراکین کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے اپنے امیدوار شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت دی گئی ہے جب کہ ووٹ نہ ڈالنے والوں کو متنبے کیا گیا کہ پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے رکن کے خلاف آرٹیکل 63 اے تحت کارروائی ہوگی جس کے تحت ان کو پارٹی سے برخاست اور قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل کردیا جائےگا۔
خط میں مزیدکہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 12 بجے ہوگا لہٰذا ارکان پارلیمانی اجلاس میں شرکت یقینی بنائیں۔