’چوہے بل سے باہر آجائیں تو پھینٹا لگانا آسان ہوتا ہے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب چوہے بل سے باہر آجائیں تو ان کو پھینٹا لگانا آسان ہو جاتا ہے۔

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سن لو، لیڈرز بھکاری ہو سکتے ہیں لیکن پاکستانی قوم بھکاری نہیں ہے، قوم غلامی کی زندگی گزارنے کو تیار نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ تین چوہے بل سے باہر آ گئے ہیں، چوہے بل سے باہر آ جائیں تو ان کو پھینٹا لگانا آسان ہوتا ہے، چھوٹا چوہا بلاول بھی بل سے باہر آگیا ہے۔

ادھر کراچی میں ڈالمیا روڈ پر تحریک انصاف کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وہ استعفیٰ تو دے سکتے ہیں لیکن شہباز شریف کو پروٹوکول نہیں دے سکتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی ہدایت پر تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی حکومت ختم کرنے کے خلاف ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں