لودھراں: زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے 4 سالہ بچے کا قاتل کزن نکلا

لودھراں میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 سالہ بچے کا قاتل چچا زاد بھائی نکلا۔

پولیس کے مطابق لودھراں کے نواحی علاقے گیلے وال میں ملزم لقمان 25 فروری کو 4 سالہ کزن کو اغواء کرکےگندم کی فصل میں لے گیا جہاں اس نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے گٹر میں پھینک کر فرار ہو گیا۔

17 مارچ کو کمسن بچے کی لاش گندے پانی کے نالے سے ملی تو پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول محمد عمر کے چچا زاد بھائی لقمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں