رات کے اندھیرے میں عدالتیں کیوں لگیں؟ احسن اقبال نے عمران خان کو جواب دیدیا

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیا اور کہا کہ عمران خان کو آئین شکنی کی سزا ضرور ملے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نےآئین توڑا، سویلین مارشل لاء لگایا، آئین توڑنے اور سویلین مارشل لاء لگانے پر رات کو عدالت لگی، انہیں آئین شکنی کی سزا ضرور ملےگی ۔

اس کے علاوہ ن لیگ خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیارولی نے کہا کہ عمران کی تقریرکا خلاصہ تھا مجھے کیوں نکالا؟ عمران کی آہ وبکا بتا رہی ہے کہ وہ این آراومانگ رہےہیں، لیکن انہیں این آر او نہیں ملےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں