وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے مہینے میں شہریوں کے لیے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج صبح سویرے پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا جائزہ لینے پہنچے اور منصوبے کو 16 اپریل کو عوام کے لیے چلانے کا حکم دیتے ہوئے منصوبے میں ہونے والی تاخیر کی انکوائری کا حکم بھی دیا۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم کے میٹرو بس اسٹیشن کے دورے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، حنیف عباسی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وزیراعظم نے میٹرو سروس پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ شہریوں کے لیے مفت چلانے کا حکم دیا ہے۔