امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبار کباد پیش کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد دیتےہیں، پاکستان 75 برسوں سے وسیع ترباہمی مفادات کا اہم شراکت دارہے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں جبکہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کو مضبوط،خوشحال اور جمہوری ملک کے طور پر دیکھتا ہے جو باہمی مفادات کے لیے لازم ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے پیر کے روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کیا جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔