روس کا فلیگ شپ جنگی بحری جہاز دھماکوں اور آگ لگنے کے بعد بحر اسود میں ڈوب گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین نے روسی بحری جنگی جہاز Moskva dealt کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق جہاز کے تمام عملے کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پینٹاگون جان کربی نے بحری جہاز ڈوبنے کو روس کے بحیرہ اسود میں موجود فلیٹ کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔