شہباز شریف کو وزیراعظم کا حلف اٹھائے 4 روز ہو گئے، کابینہ ابھی تک تشکیل نہ دی جا سکی

وزیر اعظم کا حلف اٹھائے شہباز شریف کو چار دن ہو گئے لیکن وفاقی کابینہ کے لیے بات ابھی تک امکانات سے آگے نہ بڑھ سکی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نئی حکومت میں مسلم لیگ ن کے 12 اور پیپلز پارٹی کے 7 وزیر لیے جانے کا امکان ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے جے یو آئی کا امیدوار فیورٹ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ کی جبکہ پیپلز پارٹی کو پنجاب کی گورنر شپ ملنے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کا گورنر جے یو آئی اور بلوچستان کا گورنر بی این پی مینگل سے لیے جانے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت، ایم کیو ایم کو بحری امور سمیت دو وزارتیں، بی اے پی اور بی این پی مینگل کو بھی دو دو وزارتیں ملنے کا امکان جبکہ اے این پی کو وزارت مواصلات دیے جانے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں