گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا استقبالیہ نہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے تصدیق کی کہ دونوں کے لیے کوئی استقبالیہ نہیں دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اطلاعات تھیں کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی کا استقبالیہ 16 یا 17 اپریل کو ہوگا تاہم اب نیتو کپور نے استقبالیہ نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
رنبیر کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بیٹے اور بہو کے لیے خوشیوں کی درخواست کی اور کہا سب کچھ ہوگیا، اب شادی ختم ہونے کے بعد ہر کوئی سو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، بعد ازاں خود عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا۔