کراچی: ڈیفنس میں چائے کے ہوٹل پر ڈکیتی، ملزمان شہریوں اور فیملیز کو لوٹ کر فرار

کراچی کے پوش ترین علاقے ڈیفنس میں ملزمان اسلحے کے زور پر چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں اور فیملیز کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔

چھ ملزمان ڈیفنس نشاط کمرشل میں چائے کے ہوٹل پر موجود شہریوں اور فیملیز کو لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

ادھر نارتھ ناظم آباد کے نجی بینک پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر سکیورٹی گارڈ اور2 بینک ملازمین کو زخمی کر دیا اور 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں