غیر ملکی خط کا معاملہ دوبارہ قومی سلامتی کمیٹی میں لایا جائے: شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ غیر ملکی خط کا معاملہ دوبارہ قومی سلامتی کمیٹی میں لایا جائے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خط کا معاملہ قومی سلامتی کمیٹی میں آنے سے ساری چیزیں کلیئر ہو جائیں گی۔

پی ٹی آئی اراکین کے قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جن ارکان نے استعفے دیے ان کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو جائے گا۔

دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کہتی ہیں کہ استعفوں کے بعد خالی 123 سیٹوں پر ضمنی انتخاب مشکل ہو گا لہذا عام انتخابات کی طرف جانا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں