افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق ٹریننگ کے لیے پشاور پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق افغان فاسٹ بولر نوین الحق پشاور میں شاہین شاہ آفریدی کے جم میں ٹریننگ حاصل کر رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوین الحق پاکستان میں اپنے نئے بولنگ ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے جم میں عموماً قومی کرکٹرز ٹریننگ کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ دائیں ہاتھ کے افغان فاسٹ بولر نوین الحق افغانستان کی جانب سے 7 ایک روزہ اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں۔