سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث حکومتی جماعت اور اپوزیشن کے کارکنان کی جانب سے سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کے گھر کے باہر احتجاج کی مذمت کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ کسی بھی سیاسی لیڈر، کارکن یا صحافی کے خاندان کے گھر کے سامنے مظاہرہ اچھی بات نہیں۔
کسی بھی سیاسی لیڈر کارکن یا صحافی کے خاندان کے گھر کے سامنے مظاہرہ اچھی بات نہیں۔ گھر والوں کو ہراساں کرنا غیر اخلاقی ہے.ہم باشعور لوگ ہیں ذمدار لوگ ہیں۔ پاکستانی زندہ باد
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 17, 2022
اداکارہ نے لکھا کہ گھر والوں کو ہراساں کرنا غیر اخلاقی ہے، ہم باشعور اور ذمہ دار لوگ ہیں۔
اپنی ٹوئٹ کے اختتام پر اداکارہ نے ‘پاکستان زندہ باد’ لکھا۔
واضح رہے کہ لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گھر کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کا شدید احتجاج جاری ہے جب کہ مسلم لیگ ن کے کارکن عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔