لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔
جی نیوز کے مطابق نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی نفری موجود رہی۔
ادھر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرے میں شامل زیادہ تر افراد واشنگٹن کی قریبی ریاستوں سے آئے تھے۔