وزیراعظم نے پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاورموڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا۔

پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کو بعد میں توسیع دی جائے گی اور اسے روات تک لے جایا جائیگا جب کہ رمضان کے دوران بس میں سفر کرنے والے شہریوں سے ٹکٹ نہیں لیا جائے گا، اس بس سروس سے روزانہ 50 ہزار شہری مستفید ہوں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ منصوبے پر ترکی اور چین کے شکر گزار ہیں، یہ منصوبہ گزشتہ چار سال تعطل کا شکار رہا، اس کا تخمینہ 16 ارب تھا، یہ تحفہ اسلام آباد کے باسیوں کو 2017 میں نواز شریف نے دیا، اس منصوبے کو 2018 میں آپریشنل ہونا تھا مگر بدقسمتی سے حکومت تبدیل ہونے پر یہ منصوبہ اور اس جیسے تمام منصوبے کھٹائی کا شکار ہوئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب اس منصوبے کے لیے پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے 15 بسیں ادھار لی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں