یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کا اطلاق، خریداری کیلئے شناختی کارڈ لازم قرار

وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی اور آٹےکی قیمتوں میں کمی کردی گئی تاہم اس کی خریداری کے لیے شناختی کارڈ کی شرط رکھی گئی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طورپرہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ رمضان سبسڈی کے تحت ایک کلوچینی کی قیمت 15 روپےکم کی گئی جس کے بعد چینی85 روپےسےکم کرکے70 روپےکلو کردی گئی ہے۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورزپر رمضان ریلیف پیکج کےتحت 950 روپے کا ملنے والا 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق رمضان ریلیف پیکج میں 19 اشیاءکی فروخت شناختی کارڈ سے مشروط ہے لہٰذا سبسڈائزڈ اشیاء کی خریداری کے لیے شناختی کارڈ کے بغیر نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں