وفاقی کابینہ میں شامل خواتین کیلئے مریم نواز کا پیغام

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل خواتین کے لیے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف کی کابینہ میں مریم اورنگزیب، شیری رحمان، شازیہ مری، حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا بھی شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما نے خواتین وزراء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار خواتین حکومت اور ملک کا چہرہ ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا خواب ہے کہ خواتین پاکستان میں ہر شعبے میں ترقی کریں ، اس خواب کا آغاز اوپر سے کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں