پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے 2021 یادگار سال بن گیا۔
رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کےبعد وزڈن لیڈنگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹر 2021 کا ایوارڈ بھی لے اُڑے۔
وکٹ کیپر بیٹر نے گزشتہ برس 29 میچوں میں 73 اعشاریہ 6 کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ جنوبی افریقا کی لیزل لی نے لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔
جسپریت بمرا، ڈیون کانواے، اولی رابن سن، روہت شرما اور دین وین نکرک پانچ بہترین وزڈن آف دی ایئر کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔