پی ٹی آئی نے فاطمہ جناح پارک میں جلسےکی اجازت نہ ملنے پر عدالت سے ر جوع کرلیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے فاطمہ جناح پارک میں جلسےکی اجازت نہ ملنے پر عدالت سے ر جوع کرلیا۔

پی ٹی آئی اسلام آبادکے صدر علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وزارت داخلہ، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ڈی سی کو 21 اپریل کو فاطمہ جناح پارک میں اکٹھاہونے کی درخواست پرفیصلہ نہیں کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ فاطمہ جناح پارک میں اسکرین پرلاہور جلسہ دکھانےکی اجازت دی جائے اور لاہور میں جلسے کی بڑی اسکرین پر لائیو براڈ کاسٹ کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں