وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پوری قوم 4 سال سےجھولیاں اٹھا کرعمران خان کے جانےکی دعائیں مانگ رہی تھی۔
جاوید لطیف کے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھانے کے بعد آبائی شہر شیخوپورہ پہنچنے پر لیگی کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، کارکنوں نے میاں جاوید لطیف پر پھول نچھاور کیے، اس موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
کارکنوں سے خطاب میں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر روس جانے پر عمران خان کے خلاف سازش ہوئی تو روس نے وزیراعظم شہبازشریف کوکیوں مبارک باددی؟
انہوں نے کہا کہ اداروں پر عدم اعتماد اور بلیک میل کرناعمران خان کی پرانی عادت ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے دونوں اجلاسوں میں سازش کاذکر نہیں ہوا، یہ عالمی سازش تھی تو عمران خان نے اقتداربچانےکی خاطر زرداری سےکیوں رابطہ کیا؟
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پوری قوم 4 سال سےجھولیاں اٹھا کرعمران خان کےجانےکی دعائیں مانگ رہی تھی۔