پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ آج تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے اور منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی۔
آج تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی، #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 24, 2022
ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے چیف الیکشن کمشنر کے رویےکے خلاف احتجاج کرے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر سماعت کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 تا 29 اپریل ہوگی۔