عوامی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے گزشتہ روز مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
شاہ زین بگٹی نے ٹوئٹر پرسورہ الحجرات کی آیت کا ترجمہ’ اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز پر اونچی نہ کرو اور ان کے حضور زیادہ بلند آواز سے کوئی بات نہ کہو جیسے ایک دوسرے کے سامنے بلند آواز سے بات کرتے ہو کہ کہیں تمہارے اعمال بربادنہ ہوجائیں اور تمہیں خبرنہ ہو’ بھی شیئر کیا۔
https://twitter.com/ShahzainBugti3/status/1519912997656932352?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1519912997656932352%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F284509-
خیال رہے کہ اس سے قبل مریم اورنگزیب نے بھی ٹوئٹر پر سورہ الحجرات کی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے واقعے پر رد عمل کا اظہار کیا تھا۔’
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔
بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺپر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی۔