پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں سے اپیل کردی۔
علی ظفر نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’خدا کا واسطہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا چھوڑ دیں اور ایک دوسرے کی ذاتی کردار کشی کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر تمام تر قوت کا استعمال کریں’۔
خدا کا واسطہ مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کرنا چھور دیں اور ایک دوسرے کی ذاتی کردار کشی کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر تمام تر قوت کا استعمال کریں۔ بچپن سے یہی دیکھتے آئے ہیں۔ دنیاں مریخ پر پیر جمانے کے منصوبے بنا رہی ہے اور ہم زمین پر فساد۔ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں نہیں تو
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 1, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘بچپن سے یہی دیکھتے آئے ہیں۔ دنیا مریخ پر پیر جمانے کے منصوبے بنا رہی ہے اور ہم زمین پر فساد۔ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں’۔
واضح رہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، شہباز گل اور شیخ رشید سمیت 150 افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
فیصل آباد پولیس کے مطابق مقدمہ محمد نعیم نامی شہری کی درخواست پر تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، رکن قومی اسمبلی راشد شفیق اور انیل مسرت بھی نامزد ہیں