بھارت پابندیوں کے بغیر رضامندی سے روس کے ساتھ تعلقات ترک کرے،امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ بھارت پابندیوں کے بغیررضامندی سے روس کے ساتھ تعلقات ترک کردے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کی متعدد سماعتوں میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ماسکو سے تیل اور ہتھیار خرید نے پر بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کی بجائے اسے رضا کارانہ طور پر روس سے علیحدگی اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے۔

اس کے علاوہ امریکی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے سے روکنے کیلئے بھارت پر مزید دباؤ ڈالا جائے اور اگر بھارت روس سے دفاعی سازو سامان کی خریداری نہیں روکتا تو اس پر پابندی لگانے کا مشورہ دیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن نے امریکی قانون سازوں کو معاملے کا وسیع منظر نامہ دیکھنے پر زور دیا اور کہا کہ روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات کئی دہائیوں پرانے ہیں،امریکا کے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں جو روس کی رعایتی اجناس کی برآمدات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،امریکا کا ایسے ممالک پر انفرادی پابندیاں لگانا مناسب نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں