عمران خان کے الزامات پر وزیر اطلاعات کے چیئرمین پی ٹی آئی پر جوابی وار

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر عمران خان پر جوابی وار کر دیے۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی ذہنیت کا گند اٹھا کر مدینہ لے گئے، عمران خان کے ساتھیوں نے منصوبہ بندی سے مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال کیا، خاتون کو گالیاں پڑوائیں اور لوگوں کو تشدد پر اکسایا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہنگامے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور ان لوگوں کے پاسپورٹ کی منسوخی کے ذمے دار بھی عمران خان ہیں، چور چور کا شور کرنے والے کے کرپشن کے کیس عوام کے سامنے آ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فرح گوگی پنجاب میں عمران خان کی فرنٹ مین رہیں، وہ کیسے معصوم ہو گئیں جن کے اثاثوں میں اربوں کا اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں