وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں اپنے قید خانے کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل کے سکیورٹی وارڈ نمبر ٹو میں مرکز تدریس القرآن و حدیث کا افتتاح کیا اور قیدیوں کی سزاوں میں 60 روز کمی کا اعلان بھی کیا اور ان میں تحائف بھی بانٹے۔
اس کے علاوہ حمزہ شہباز نے جیل سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیل سپاہیوں کو پولیس سپاہیوں کے برابر تنخواہ ملے گی۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل کے سکیورٹی وارڈ نمبر ٹو میں 22 ماہ قید رہے۔