اپریل 2022 میں ملک کا تجارتی خسارہ 3 ارب 74 کروڑ ڈالر رہا، ادارہ شماریات

کراچی: ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2022 میں ملک کا تجارتی خسارہ 3 ارب 74 کروڑ ڈالر رہا۔

اپریل 2022 کی درآمدات 6 ارب 61 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ برآمدات 2 ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں۔

اپریل 2021 کے مقابلے میں اپریل 2022 میں تجارتی خسارہ 24 فیصد زائد رہا جبکہ دس گزشتہ مہینوں کا تجارتی خسارہ 39 ارب ڈالر ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 2022 کے ابتدائی 10 ماہ کا تجارتی خسارہ مالی سال 2021 کے ابتدائی دس مہینوں سے 65 فیصد زائد ہے۔

گزشتہ 10 مہینوں میں ملکی درآمدات 65 ارب جبکہ برآمدات 26 ارب ڈالر رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں