بین اسٹوکس نے انگلش کاؤنٹی کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ قائم کردیا

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان بین اسٹوکس نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

بین اسٹوکس نے درہم کی نمائندگی کرتے ہوئے ووسٹر شائر کے خلاف ایک اننگز میں 17 چھکے لگا ئے۔

انگلینڈ کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں درہم کے خلاف 17 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے صرف126گیندوں پر 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس شاندار اننگز میں بین اسٹوکس نے ایک اوور میں 5 لگاتار چھکے بھی لگائے جبکہ صرف 64 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔

فرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 23 چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے پاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں