کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ہوٹل میں دھماکا، 18 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی)کے مطابق کیوبا کی حکومت نے بتایا کہ جمعے کے روز وسطی ہوانا کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ممکنہ طور پر گیس کے اخراج کی وجہ سے ہونے والے ایک زور دار دھماکے سے18 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے کی وجہ سے ہوٹل کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق وزیر سیاحت نے مزید کہا ہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق ہمارے پاس کوئی غیر ملکی زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں