بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور رنبیر کپور جلد ہی مداحوں کو ایک فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور رنبیر کپور انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فلم اس وقت ابتدائی مرحلے میں ہے اور انوراگ باسو دونوں سپر اسٹارز کیلئے اسکرین پلے تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ عامر اور رنبیر فلم کی حتمی شکل سے مطمئن ہوکر فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق اگر سب کچھ صحیح رہا تو یہ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رنبیر کپور نے عامر خان کی فلم ‘پی کے’ کے اختتامی مراحل میں ایک مختصر سا کردار نبھایا تھا۔