گوجرانوالہ۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف انداج مقدمہ کے لیے تھانہ صدر میں درخواست دے دی گئی

گوجرانوالہ۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف انداج مقدمہ کے لیے تھانہ صدر میں درخواست دے دی گئی ،درخواست شہری امیر حمزہ کی طرف سے دی گئی ہے ،ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے نوازشریف کے استقبال کو حج سے بڑا کام قرار دیا تھا جس سے بحثیت مسلمان میرے جذبات کو ٹھیس پہنچی ۔درخواست گزار کا موقف درخواست میں شہباز شریف،احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کو بھی مشورہ کی مد میں شامل کیا گیا ہے

زرائع وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف انداج مقدمہ کے لیے تھانہ صدر میں درخواست دے دی گئی درخواست شہری امیر حمزہ کی طرف سے دی گئی ہے درخواست میں شہری امیر حمزہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایک اٹی وی چینل کو نٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے نوازشریف کے استقبال کو حج سے بڑا کام قرار دیا تھا جس سے بحثیت مسلمان میرے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور ان کی دل آزاری ہوئی امیر حمزہ نے موقف اختیار کیا کہ کسی شخص کے اسقتبال کو حج سے بڑا کام قرار دینا دائرہ اسلام سے خارج ہونے کے برابر ہے اور اس بیان سے شائرہ اسلام کا مذاق اڑایا گیااور اس سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے درخواست گزار کا کہنا تھاکہ کسی کرپٹ اور سزایافتہ انسان کے استقبال کو حج سے بڑا قرار دینے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے درخواست گزار شہباز شریف،احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کو بھی درخواست میں مشورہ کی مد میں شامل کیا ہے درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف،چوہدری احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کے مشورے پر رانا ثنااللہ نے بیان دیا ہے لہذاملزمان کے خلاف 109,296,295,295-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کیاجائے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی جسارت نہ کر سکے اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکن بھی درخواست گزار کے ساتھ موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں