وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے آلہ کار بن گئے ہیں، صدر نے آئینی اور قانونی خلاف ورزیاں کیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف آئینی پٹیشن بھی دائر کی جا سکتی ہے لیکن ہم نے آئینی پٹیشن کے معاملے پر صبر وتحمل کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے روس سے معاہدوں سے متعلق بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے وزیراعظم نے روس سے سستے تیل اور گیس کا کوئی معاہدہ نہیں کیا، ہمیں معاہدے کا کوئی کاغذ نہیں ملاتحریک انصاف کا کام تو جھوٹ بولنا ہے۔
انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت آٹے پر سبسڈی دے ورنہ ہم دیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت نواز شریف نے ملک کے وقار کی خاطر امریکا کو ایبسولیوٹلی ناٹ نہیں کہا بلکہ طریقے سے کلنٹن کو جواب دیا، امریکا سپر پاور ہے اس سے بگاڑ نہیں سکتے ۔