لاہور: شادی میں فائرنگ سے 2 بچے زخمی ، دلہا گرفتار

لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جوہرٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے دوران 2 بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 9 سالہ سبحان اور 8 سالہ عبداللہ شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے بچوں کے زخمی ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے دلہا کو حراست میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں