کراچی: پولیس نے گلشن اقبال سے لاپتہ بچہ ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال سے ایک بچہ حسان صدیقی گزشتہ صبح 10 بجے گھر سے ناشتہ لینے نکلا اور گم ہوگیا تھا۔
یس ایس پی ایسٹ کی ہدایات پر بچے کی تلاش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ، تمام گروپس میں بمعہ فون نمبر والدین کا میسج بھی چلایا گیا جس کی مدد سےبچہ والدین کو مل گیا۔
پولیس نے بچہ والدین کے حوالے کردیا جس پر والدین نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔