واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں اسقاط حمل حقوق پر ووٹنگ بدھ کو متوقع ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سینیٹ میں اسقاط حمل سے متعلق بل منظور ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
سینیٹ میں اکثریتی رہنما چک شومر کا کہنا ہے کہ ری پبلکنز بل کو روکنےکی کوشش کر چکے ہیں، ری پبلکنز کو دکھانا ہو گا کہ اب وہ کس طرف ہیں۔
حال ہی میں اسقاط حمل سے متعلق امریکی سپریم کوٹ کے متوقع فیصلے کا مسودہ لیک ہوا تھا۔
اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اسقاط حمل کے حق میں کانگریس سے قانون منظور کرانے کے لیے کام کرنا ہو گا اور یہ مقصد اسی صورت حاصل ہو گا جب زیادہ سے زیادہ ڈیموکریٹس منتخب ہوں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ووٹرز ایسے عہدیدار منتخب کریں جو اسقاط حمل حقوق کے حامی ہوں۔