لانگ مارچ روکنے کی کوشش ہوئی تو ملک جام کردینگے: شفقت محمود

لاہور: تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے ہمارے پرامن اور جمہوری مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو پورا ملک جام کر دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ رانا ثنا جو گیدڑ بھبکیاں لگا رہے ہیں ہم اس سے ڈرنے والے نہیں، ہمارا جمہوری اور پر امن مارچ ہے، اگر کوئی غیر آئینی اقدام اٹھایا یا گرفتاریوں کے ذریعے مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو ملک جام ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران کا واحد حل نئے انتخابات ہیں، عوام کا فیصلہ جمہوری ملکوں میں آخری فیصلہ ہوتا ہے، حکومت شفاف انتخابات کی فوری تاریخ دے، باقی معاملات پر بات ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں