لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم آج (منگل) پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں عدم شرکت کی وجہ سے خطاب نہیں کریں گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ملکہ برطانیہ 59 برس میں پہلی بار پارلیمنٹ سے افتتاحی خطاب نہیں کریں گی، ان کی جگہ ولی عہد شہزادہ چارلس خطاب کریں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 96 برس کی ملکہ برطانیہ کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے اس لیے وہ تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔
البتہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم تقریب ونڈ سر کاسل میں ٹی وی پر دیکھیں گی۔
رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن میں ملکہ برطانیہ کے اعزاز میں تخت خالی رہے گا جبکہ ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ ان کے بیٹے شہزادہ ولیم بھی پارلیمنٹ میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ نے 1959 اور 1963میں بھی شہزادہ اینڈریواورشہزادہ ایڈورڈکی پیدائش کےوقت پارلیمنٹ سے خطاب نہیں کیا تھا۔